"یورو گائنی آؤٹ ڈور" کلینک کا قیام وقت کی ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی
لاہور (جنرل رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ زنانہ امراض کے بارے میں آگاہی ، ان کی بروقت تشخیص اور علاج کیلئے "یورو گائنی آؤٹ ڈور" کلینک کا قیام وقت کی ضرورت ہے دونوں شعبوں کو یکجا کرنے سے بہت سے ایسے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہو جائے گی جس کے بارے میں خواتین اپنے گھر میں بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتی ہیں۔ علاج تو دور کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایل جی ایچ کے شعبہ یورالوجی و گائنی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے اشتراک سے ایک روزہ یوروگائنی سمپوزیم سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ممتاز احمد ، پروفیسر محمد نذیر ، پروفیسر طیبہ وسیم ، پروفیسر نزہت خواجہ ، پروفیسر فرحت ناز ، پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر راشد لطیف ، ڈاکٹر غلام صابر ،ڈاکٹر شاہ جہان، ڈاکٹر سلیم ملک، ڈاکٹر کامران زیدی اور ڈاکٹر ذیشان وینس کے علاوہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے نامور معالجین نے بھی لیکچرز دیئے ۔تقریب میں نوجوان ڈاکٹروں سمیت نرسنگ سٹاف نے بھی شرکت کی ۔۔