ؒ قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کا مکمل دفاع کرینگے،زبیر احمد ظہیر

ؒ قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کا مکمل دفاع کرینگے،زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک تحفظ حرمین شریفین پاکستان کے امیر علامہ حافظ زبیر احمد ظہیرنے کہا ہے کہ قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ اور آئین کی دفعہ 62اور 63کا مکمل دفاع کرینگے اور آئین کی اہم ترین و اسلامی شقوں کو غیر موثر بنانیکی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائیگیان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تحریک تحفظ حرمین گلبرگ میں علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حکومت پہلے ہی بڑے بحرانوں کا شکار ہے ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کیلئے کوئی مزید مشکلات پیدا کی جائیں مگر حکومت قادیانیوں اور لادین عناصر کی سرپرستی کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ۔حکمرانوں کیلئے ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ اور دفعہ 62،63میں کسی بھی طرح کی ترمیم نہ کرنیکا فوری اعلان کردے ورنہ حالات حکمرانوں کے کنٹرول سے باہر ہوجائینگے ۔حکومت عمران خان،زرداری اور بلاول کا مقابلہ تو کرسکتی ہے مگر 20کروڑ محمد عربی ؐ کے دیوانوں اور پروانوں کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی ۔ہم حکومت پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑا تو تحریک نظام مصطفیؐ سے بھی بڑی تحریک شروع کردینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...