افسران کے مابین رابطے کافقدان،کروڑوں روپے کے فنڈ خرچ نہ ہو سکے

افسران کے مابین رابطے کافقدان،کروڑوں روپے کے فنڈ خرچ نہ ہو سکے

لاہور( خبرنگار) تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سروئے میں سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ نہیں ہو سکے جس میں سے ایک ہزار تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی بھرتی اور کلوز سرکٹ کیمروں کو نصب کرنے سمیت واک تھرو گیٹ کی تنصیب تھی اور اس میں ای ڈی او تعلیم لاہور اور سابق ڈی سی او لاہور کی آپس میں کوآرڈی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے زیاد تر فنڈز فائلوں کی نذر ہو کر رہ گئے ہیں، جس کے باعث تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی ، اسلحہ خریدنے سمیت کلوز سرکٹ کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا پلان ادھورا ہو کر رہ گیا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سکولو کے ہیڈ ماسٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت یا پھر ایف ٹی ایف اور این ایس بی فنڈز سے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کیے اور انہیں بھی چند ماہ کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1