ناقص پالیسیوں کیخلاف اساتذہ کا 2فروری سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

ناقص پالیسیوں کیخلاف اساتذہ کا 2فروری سے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

 لاہور(خبرنگار) بیوروکریسی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں کے باعث اساتذہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔نتائج کی پرواہ کئے بغیر2فروری سے امتحانات اور تعلیمی بائیکاٹ کا آغازکریں گے ۔تعلیمی بہتری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینر طارق محمود، اللہ بخش قیصر حافظ غلام محی الدین،امتیازاحمد عباسی،کاشف شہزاد چوہدری، حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر،رشید احمد بھٹی،محمد اجمل شاد،وحید مراداورمحمد اشفاق نسیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے جائز مسائل و مطالبات کے حل کے لئے بے شمار مواقع پراحتجاج ریکارڈ کروائے مگرہر دفعہ انہیں وعدوں پر ٹرخا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سکولز نے وعدہ کیا تھا کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کردیئے جائیں گے مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔سیکرٹری سکولز اور ضلعی تعلیمی افسران نے معمولی نوعیت کے امور پر پیڈا ایکٹ(PEEDA)کے تحت کاروائیوں کا آغاز کرکے محکمہ میں شدیدبے چینی اور چینی اور اضطراب پیدا کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...