سفاری زو میں طلباو طالبات کو ٹکٹوں پر25فیصد رعایت دی جائیگی

سفاری زو میں طلباو طالبات کو ٹکٹوں پر25فیصد رعایت دی جائیگی

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب اور پلے لینڈ سفاری زو کے کنٹریکٹرز کے درمیان آزمائشی بنیادوں پر افتتاح اور داخلی ٹکٹ اور جھولوں کے ٹکٹوں کی شرح کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں ۔ پلے لینڈ میں تمام جھولوں اوررائیڈز سے لطف اٹھانے والے سیاحوں اور سکول کے بچوں اورطلباء طالبات کیلئے خصوصی پیکج بھی طے پا گئے ہیں اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صد ارت اجلاس میں کیاگیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف سفاری زو سید ظفر الحسن، ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور چودھری شفقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ، پلے لینڈ ، فوڈ کورٹ اور سفاری کوسٹر کے کنٹریکٹرز بھی موجود تھے ۔اجلاس میں طے پایا کہ پلے لینڈ کی داخلی ٹکٹ 10روپے ، دیگر جھولوں اور رائیڈز پر مشتمل 8تفریحی سہولتوں کی انفرادی ٹکٹ 40سے 50روپے جبکہ تمام رائیڈز اور جھولوں کے اجتماعی پیکج کے کل نرخوں میں 20فیصد جبکہ طلباء طالبات کیلئے 25فیصد رعایت دی جائے گی اور ان سے داخلی ٹکٹ بھی نہیں لیا جائے گا ۔ڈی جی جنگلی حیات کو بتایا گیا کہ پلے لینڈ اور فوڈ کورٹ تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے جس پر انہوں نے کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ کا م کو جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ کے کنٹریکٹرزڈیوٹی پر تربیت یافتہ اور بااخلاق سٹاف تعینات کریں گے اور تفریح کیلئے آنیوالے سیاحوں کے ساتھ ان کا رویہ آئیڈیل ہونا چاہیے ۔خالد عیاض خان نے پلے لینڈ کے کنٹریکٹرپر زور دیا کہ وہ فیز IIمیں فراہم کی جانیوالی تفریحی سہولیات پر بھی فوکس کریں ۔ انہوں نے فوڈ کورٹ کے کنٹریکٹرکو ٹری ہاؤسز اور فوڈکورٹ کے اندر موجود فرنیچر تبدیل کرنے اور اسے جنگل کی طرز پر تیار کروانے کا بھی حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ سفاری زو کو سٹر کے بارے میں فیصلہ کیا کہ آزمائشی طور پر بیٹری سے چلنے والی کوسٹرفراہم کی جا ئے اور بہتر نتائج کی صورت میں اسے لائن اور ٹائیگرسفاری کا مستقل حصہ بنادیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرسفار ی زو سید ظفر ا لحسن کو زو مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ دیگر انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...