مردم شماری پنجاب کے حوالے سے بڑی اہم ہو گی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملکر (ن) لیگ والوں نیندیں اڑا دینگے۔آئندہ مردم شماری پنجاب کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی۔آئندہ مردم شماری کا عمل پنجاب کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی ہے۔ اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ جماعتی بنیادوں پر اور اجتماعی طریقے سے مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقاد ر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔