یونیک انسٹی ٹیویشنز میں پریس کلب کے نو منتخب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(پ ر)یونیک گروپ آ ف انسٹی ٹیویشنز کی جانب سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب امیدواروں کے اعزاز میں میوزیکل نائٹ اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں چیئر مین یو جی آئی پروفیسر عبدالمنان خرم،صدر لاہور پریس کلب محمد شہبا ز میاں ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، سینئر صحافی نویدچوہدری ،یوجی آئی سٹاف اورلاہور کے ایجوکیشن رپورٹرز نے بھی شرکت کی۔ شہباز میاں نے تقریب کے موقع پر چیئر مین یونیک گروپ سے درخواست کی ہے کہ پریس کلب کے صحافیوں کے بچوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافہ کیا جائے ۔جس پر چیئرمین یو جی آئی عبدالمنان خرم نے یقین دہانی کروائی کہ اُستاد اور صحافی ملک کے لئے ایک ہی کام کر رہے ہیں۔
یونیک گروپ لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کے بچوں کو دی جانے والی تعلیمی مراعات میں ضرور اضافہ کرئے گا جس پر غور کیا جارہا ہے ۔لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں کا کہنا تھا کہ یونیک گروپ اور پریس کلب کا آپس میں گہرا تعلق قائم ہو چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنزکی صحافی برادری کے لئے تعلیمی خدمات لاہور کے تمام تعلیمی اداروں سے منفرد ہیں جو پریس کلب کے معزز ممبران کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔میوزیکل نائٹ میں پاکستان کی معروف سنگرترنم ناز نے کلاسیکل گانوں کے رنگ بکھیر دئیے۔ چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنز عبدالمنان خرم نے لاہورپریس کلب کے نومنتخب صدر محمدشہباز میاں،جنر ل سیکر یٹری عبدالمجید ساجد، نائب صدرزاہد گوگی اور گورننگ باڈی کے ارکان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے فلاح وبہبود اور قلم وقرطاس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگے ،وطن عزیز کی ترقی میں صحافی برادری کا اہم رول ہے آج پاکستانی میڈیا ریاست کا چوتھااہم ستون بن چکاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پروگریسوپینل اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل اورآزادی صحافت کیلئے کام کرینگے۔