ہسپتالوں سے اعضاء کے ٹرانسپلانٹ کی رپورٹ مانگ لی

ہسپتالوں سے اعضاء کے ٹرانسپلانٹ کی رپورٹ مانگ لی

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت سکولوں کے قریب اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں ، کرائے داروں ، خانہ بدوشوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھاکرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں لیبر آفیسر ، پولیس ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سندس ارشاد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ایم او ریگولیشن کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاہور میں موجود سکولوں کے پانچ سو فٹ کی حدود میں کو ئی ریڑھی بان اشیاء فروخت نہ کرے۔ ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت غیر قانو نی طور پر انسانی جسم کے اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو کہا کہ تمام ہسپتالوں کو لیٹر لکھیں اور ان سے اعضا کی ٹرانسپلانٹ سے متعلق آپریشن کی تفصیلات طلب کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1