ٹی ایم اوز کوشادی ہالوں کے نقشے چیک کرنے کی ہدایت

ٹی ایم اوز کوشادی ہالوں کے نقشے چیک کرنے کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر) ٹاؤن افسران اپنے دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کریں ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) مبشر جاوید نے ٹاؤن ہال میں ٹاؤن افسران سے تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات،ملبہ اٹھانے اور شادی ہالز کے نقشوں کے سروے کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی مئیرز لاہور اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے۔مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے افسران کو کہا کہ وہ شہر کی اہم شاہراؤں کے دونوں طرف موجود ریڑھیوں کو نمبرز لگانے کے حوالے سے ایک ہفتے میں اپنی تجاویزدیں تاکہ اس پر عملدر آمد کروایا جا سکے۔انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شادی ہالز جن کو 2014کے بعد تعمیر کیا گیا ہے ان کے نقشہ جات کو چیک کریں دریں اثناء مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی مئیرز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران، ٹی ایم اوز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ایم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بلال مصطفی سید اور جی ایم پلاننگ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے مئیر لاہور کو لاہور میں جاری کلین پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مشینری ، ملازمین اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بتایا

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...