ملک ترقی کی راہ پر گامزن،پانامہ لیکس سازش ہے،ڈاکٹر ندیم اشرف

ملک ترقی کی راہ پر گامزن،پانامہ لیکس سازش ہے،ڈاکٹر ندیم اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) مسلم لیگی رہنما وائس چےئرمین یونین کونسل 230 اتحاد پارک ڈاکٹر ندیم اشرف امن کمیٹی پنجاب کے چےئرمین و لیگی رہنما محمد سلیم رضا کونسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ایک گہری سازش ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ منتخب قیادت کے خلاف سازشی عناصر سرگرم ہورہے ہیں۔ پانامہ لیکس پر شور مچانے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ اور پانامہ لیکس کی آڑ میں ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے پانامہ کیس سے متعلق عدلیہ کا ہر فیصلہ تسلیم کرے گی۔