کرپشن میں کمی اور شفافیت موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے

کرپشن میں کمی اور شفافیت موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور صدر محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کرپشن میں کمی اور شفافیت موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے، لیگی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو آئینہ نظر آجانا چاہیے، اس بات کو غیر بھی تسلیم کررہے ہیں،لیکن اپنے غیروں کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں،پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے ’’انا‘‘ سے باہر نکلنا ہوگا، اس ’’انا‘‘ کی وجہ سے ہم نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے،وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالاء طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1