لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پرتقریب

لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پرتقریب

لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں یونیورسٹی کے کامیاب چھ تعلیمی سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ مہمان خصوصی جبکہ صدارات ایڈوائزر ڈاکٹر اشہد احمد نے کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجیدچیمہ نے کہا کہ پانچ سال کے قلیل عرصہ میں لاہورلیڈز یونیورسٹی نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں اساتذہ اور طالبعلموں کی تحقیق اور خدمت قابل ذکر کام ہیں۔

لاہور لیڈز یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کئے ہوئے ہے۔

مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سکیم آف سٹڈی ڈیزائن کی گئی ہے۔ ایڈوائزر ڈاکٹر اشہد احمد نے کہا کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کی کامیابیوں پر اساتذہ اور انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔

سٹوڈنٹس کو ہر ممکن مالی،اخلاقی اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تعلیمی میدان میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور آئی ٹی مقابلوں میں بھی کارکردگی قابل تحسین ہے۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کو معیاری تعلیم،سکالر شپ،غیر نصابی سرگرمیوں، ٹراسپورٹ اورمناسب فیسوں نے دوسری یونیورسٹیوں سے نمایاں کر دیا ہے۔اس شاندار تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز تنویر عباس تابش نے کی جبکہ ڈاکٹر اقبال نکیانہ نے قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات کے صدور موجود تھے اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے چھٹے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر عابدہ رحمان،ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ،ڈاکٹر محمود اظہر، ڈاکٹر عمر حیات، ڈاکٹر منظر عباس، ڈاکٹر نوازش،ڈائریکٹر فنانس فیض الباری،ریاض چیمہ،ڈاکٹر روف بٹ، ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر بشریٰ،کنٹرولر امتحانات جلیل ملک، فرقان الہیٰ،ڈائریکٹر سپورٹس عامر محمود،پرنسپل لیڈز انجینئرنگ کالج حافظ حیدر علی خان ، پرنسپل لیڈز لاء کالج محمد یونس ایڈوکیٹ ،مس سمیرا،سلمان سرور، محمد احسان اعوان، عبداللہ اعوان، ایڈمن ابوتراب، ایڈمن محمد عابد، کوارڈینیٹر تنویر ، پی آر و اے ڈی کاشف ، ڈائریکٹر پبلک ریلشن میاں جاوید،کریٹو ہیڈ سلمان احمد، احسان الہیٰ سمیت کثیر تعداد میں فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4