الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب
لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پرفارمنس ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان کو سال 2016میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پرسال کے بہترین کارکن کا ایوارڈ ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے احمد طور کو ملا جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی منیجریل کیٹگری میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے طاہر الرحمن نے پہلی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آفیسرز کیٹگری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے کاشف علی نے پہلی جبکہ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ سے عاصم علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
۔ اسی طرح پروگرامز کی منیجریل کیٹگری میں کفالت یتامیٰ پروگرام سے ماجد فہیم نے پہلی اور محمد عظیم شہزاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آفیسرز کیٹگری میں صاف پانی پروگرام سے فخرعالم نے پہلی اور کفالت یتامیٰ پروگرام سے عبدالرحمن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔سپورٹنگ سٹاف میں سے احسان اللہ نیازی نے پہلی اور اسماعیل خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور، سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔اِس موقع پرمحمد عبد الشکور نے کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی اور ایک مثبت رحجان کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام کارکنان زیادہ بہتر انداز میں فرائض سر انجام دے سکیں۔تقریب میں صاف پانی پروگرام سے ذیشان شاہ اور ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد شعیب نے مزاحیہ خاکہ بھی پیش کیا۔