الصفہ پبلک ہائی سکول کوٹ عبدالمالک کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(اپنے خبر نگار سے) الصفہ پبلک ہائی سکول کوٹ عبدالمالک سکیم نمبر3، محلہ نور شاہ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ لیڈی میکلگن گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لاج روڈ لاہور‘ الرحمن سکول سسٹم فیز ٹو کا وزٹ کیا۔