پاناما لیکس شریف فیملی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،ڈاکٹر شاہد

پاناما لیکس شریف فیملی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،ڈاکٹر شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی ملک و قوم کو شریف خاندان سے چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے نواز شریف کے پاس کونسا ایسا الہ دین کا چراغ ہے جس کو رگڑتے ہی وہ دنیا بھر میں اپنی جائیدادیں بنا لتے ہیں ۔پاناما لیکس شریف فیملی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ مائزہ حمید ،طلال چوہدری اور سعد رفیق اصل درباری ٹولے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

یہ لوگ اپنے کالے دھن کا چھپانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ شریف اوردر باری کر پٹ ٹو لہ کے احتساب کے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کا واضع مو قف ہے جب تک پاناما لیکس کا فیصلہ نہیں آئے گا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے