الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنائے :ہارون خواجہ

الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنائے :ہارون خواجہ

 لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستا ن فر یڈ م موومنٹ کے زیر اہتمام مختلف سیاسی جماعتوں کی گو ل میز کا نفرنس اسلام آبا د میں منعقد ہو ئی ۔ کا نفر نس کا مقصد انتخابی اصلاحات کا جا ئزہ لیتے ہو ئے تجا ویز اور نئی اصلاحات مرتب کرنا تھا ،کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چیئر مین ہا رون خواجہ نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں سا منے آنے والی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہو ئے ان اصلاحات کی ضرورت ہے جن سے انتخابات کی شفا فیت پر حرف نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے اپنی مجوزہ تجاویز میں الیکشن کمیشن کو کافی اختیارات دینے کی سفارش کی ہے اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی عمل کو غیر جا نبدارانہ منصفانہ اور شفاف بنائے ۔ ہارون خواجہ نے کہا کہ اور سیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریٹرھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کو ووٹ کا حق ملنا ازحد ضروری ہے ۔ کانفرنس سے نیشنل ڈیموکرٹیک فاؤنڈیشن کے چئیرمین کنور ایم دلشاد،پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیف آرگنا ئیزر میجر (ر) ظفر اللہ چٹھہ ، جنرل خالدنعیم لودھی ،ڈاکٹر شعیب سڈل ، سرور باری نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...