چیئرمین پیراگون سٹی کی پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جاؤ سابدو کوسٹاسے ملاقات

چیئرمین پیراگون سٹی کی پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جاؤ سابدو کوسٹاسے ملاقات

لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبرصوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کیلئے پرتگال کے سفیر ڈاکٹر جاؤ سابدو کوسٹاسے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوامی کلچر ، ثقافت اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے پر زور دیا گیا ۔ملاقات میں پاکستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر کی جانیوالی عملی کوششوں کو بھی سراہا گیا ،اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ ن لیگ حکومت تمام ممالک سے بہتر اور روشن تعلقات کی خواہاں ہے جس کی بدولت وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خواب شرمندہ تعبیر بنایا جارہاہے اور آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک پُرامن اور مستحکم ملک کے طور جگمگا رہاہے 

، انشاء اللہ پاکستان یونہی روشن و درخشندہ رہے گا ۔ملاقات کے دوران مستحسن رضا و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...