وزیر اعلیٰ کے اقتدار کے 10 سال پورے ہونے والے ہیں لیکن لیبر پالیسی واضع،سجاد بلوچ

وزیر اعلیٰ کے اقتدار کے 10 سال پورے ہونے والے ہیں لیکن لیبر پالیسی واضع،سجاد ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے اقتدار کے 5 سال اورپنجاب کے نہ وزیر اعلیٰ کے اقتدار کے 10 سال پورے ہونے والے ہیں ان کی لیبر پالیسی واضعہو سکی غربت اور بے روز گاری میں اضافہ ہونے کے باعث ملک کا سفید پوش طبقہ تیزی کے ساتھ لیبر کے جنگل میں منتقل ہورہے ہیں اس وقت ملک میں لیبر طبقہ سب سے زیادہ محرومیوں کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیبر ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،

سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے وابسط تمام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں لیبر پالیسیاں قوم کے مفاد عامہ کیلئے بنائی جاتی ہیں مگر ہمارے ہاں عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوئی لیبر پالیسی نہیں بنائی گئی ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تاجر برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور خاندانی تاجر ہیں مزدوروں کی زندگیاں بہتر بنانے اور مسائل میں دو چار کرنے کے حوالے سے دونوں بھائیوں سے زیادہ اور کوئی نہیں جان سکتا، مگر قومی المیہ ہے کہ دونوں بھائیوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں کوئی جامع لیبر پالیسی نہ بنائی انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکومتی ایوان میں ارکان کی اکثریت فیکٹریوں کے مالک ہیں میاں شہباز شریف نے مزدورں کیلئے کم از کم 14 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی ہے مگر آج تک کسی بھی فیکٹری مالک نے کسی مزدور کو 14 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں دی جو کہ غریب مزدوروں کے ساتھ حکمران طبقہ کی طرف سے ظلم و زیادتی کی انتہاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...