ؒ پنجاب قرآن بورڈ کا اجلاس
لاہور(خبر نگار خصوصی)بوسیدہ مقدس اوراق کی حفاظت ، اغلاط سے مبرامعیاری قرآن پاک کی طباعت اور"قرآن پیپر"کی تیاری سمیت دیگر امور کے جائزے کے لیے پنجاب قرآن بورڈ کا اجلاس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن &سیرت سٹڈیز میں ہوا ،جس میں وزیر اوقاف پنجاب سیّد زعیم حسین قادری،سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ مولانا غلام محمدسیالوی سمیت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مذکورہ نکات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔