موجودہ حکومت صرفدعوؤں پر انحصار کر رہی ہے،عابد صدیقی

موجودہ حکومت صرفدعوؤں پر انحصار کر رہی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے ختم کرنے والے موبائل کی روشنی میں بجلی کے معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے اندھیرے ختم ہونے کے دعوے صرف ٹیلی ویژن سکرینوں پر ہیں جن پر کروڑوں روپے کے اشتہارات کی مد میں قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا موبائل کی روشنی میں بجلی کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی تصویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوؤں پر انحصار کر رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1