ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں تجاوزات آپریشن خوش آئند ہے،جاوید اقبال

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں تجاوزات آپریشن خوش آئند ہے،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)قومی تاجر اتحاد ماڈل ٹاؤن بورڈ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے گزشتہ روز سے شروع کئے گئے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔جاوید اقبال بٹ اور ماڈل ٹاؤن قومی تاجر اتحاد بورڈ کی جانب سے اے بلاک سٹور مارکیٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے لئے کئے گئے آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اور ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر صاحبزادہ سیف الرحمن اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے دوکاندار بھائیوں سے گزارش کی ہے کہ ہمیں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی جانب سے اچھے کاموں میں ساتھ دینا چاہئے کیونکہ اگر ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹوں سے ناجائز تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا تو یہاں کے رہائشیوں کے لئے آسانی پیدا ہو گی