منفی سیاست کو فروغ دینے والے ناکام ہونگے، تحسین فواد

منفی سیاست کو فروغ دینے والے ناکام ہونگے، تحسین فواد

لاہور (لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ منفی سیاست کو فروغ دینے والے ناکام ہونگے۔پی ٹی آئی کا ایجنڈا آئین پاکستان کے منافی ہے۔پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا عمران خان کی اولین ترجیحی ہے۔اے ٹی ایم کی ٹیم سپریم کورٹ سے رسوا ہو کر نکلے گی۔ن لیگ کی حکومت بے روز گاری، توانائی کے بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔مسلم لیگ ن نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جبکہ مخالفین نے سیاست کوپرا گندا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

۔انہوں نے مزید کہا سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے۔اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی اور پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گی۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ہر صورت فراہم اور ہسپتالوں کی حالت مثالی بنائیں گے،عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاسی کون کررہا ہے۔منفی سیاست کرنے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...