بارش کے باعث ماتحت عدالتوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کام تعطل کا شکار

بارش کے باعث ماتحت عدالتوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کام تعطل کا شکار

 لاہور(کامران مغل/تصاویر عمر شریف)صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باعث ماتحت عدالتوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند ہونے سے عدالتی کام تعطل کا شکار رہا،سائلین کو بھی تاریخیں دے کرواپس بھجوا دیا گیاجبکہ متعدد عدالتوں میں عملہ موبائل کی روشنی میں کام نمٹاتا رہا،بارش کے باعث سیشن کورٹ ،ماڈل ٹاؤن ،ضلع کچہری ،کینٹ کچہری سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روزہونے والی مسلسل بارش سے عدالتوں کے احاطوں میں کھڑا ہوگیاجس کی وجہ سے پیشی کے لئے آنے والے سائلین اور جیلوں سے لائے گئے ملزمان کو بھی شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث ماتحت عدالتوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی سے عدالتیں تاریکی میں ڈوبی رہیں اورعدالتی کام رک گیاجبکہ جو سائلین عدالتوں تک پہنچ سکے وہ بھی بجلی کے آنے کا انتظار کرتے رہے اس حوالے سے عدالتوں میں آنے والے بابا جمیل ، ناصر خان ، اشرف بھٹی ، نعمان وہاب ،ثاقب ،مدثر اورحسیب نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام بالا کو چاہیے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران متبادل انتظامات کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ دوردراز سے آنے والے افراد کو اسی وجہ سے اگلی سماعت کی تاریخیں دے دی گئی ہیں جس سے سائل شدید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں ،اس حوالے سے وکلاء مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ ، ارشاد گجر اورمجتبیٰ چودھری نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ بجلی بند ہونے کے بعدعدالتی عملہ ،وکلاء و دیگر سٹاف کو اکثر اوقات شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ متعدد بار ارباب اختیار کو اس بابت بتایا گیا ہے لیکن ان کی جانب سے ٹھوس انتظامات نہیں کئے جاتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...