ٹریفک یارڈ سٹافکا آپریشنل الاؤنس فی الفور منظور کیا جائے،محمد منیر

ٹریفک یارڈ سٹافکا آپریشنل الاؤنس فی الفور منظور کیا جائے،محمد منیر

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن لاہور کے مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کا آپریشنل الاؤنس فی الفور منظور کیا جائے اور سرکاری تعطیلات میں ڈیوٹی کرنے کاڈے کے حساب سے معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے ان مطالبات کا اظہارپاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور ریلوے اسٹیشن سے ریلوے ہیڈکوارٹر تک نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے ریلوے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ملک بھر سے جہاں ٹریفک یارڈ سٹاف نے شرکت کی۔ وہاں مزدور رہنماؤں حاجی محمد سعید ارائیں، ملک محمد لطیف، محمد ارشد بخاری بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید سجاعت حسین مرکزی چیف آرگنائزر محمد صابر تنولی، میاں محمد عرفان، عتیق الرحمن، حاجی امانت، راؤ لیاقت سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ریلوے انتظامیہ ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے سے باز رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1