عوام کو فتنہ قادیانیت سے آگاہ کرنا علماء کی ذمے داری ہے،مولاناا سماعیل

عوام کو فتنہ قادیانیت سے آگاہ کرنا علماء کی ذمے داری ہے،مولاناا سماعیل

لاہور(خبر نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے اگر عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو دین اسلام کے تمام فرائض اورارکان محفوظ ہیں۔مسلمان کہتے ہی اسکو ہیں جو حضرت محمدﷺکی نبوت و رسالت اور آپ ﷺ کی ختم نبوت کا عقیدہ رکھتا ہو۔فتنہ قادیانیت کی سرکوبی اور اسکے کفریہ عقائد سے عوام الناس کو آگاہ کرنا یہ علماء کی اہم ذمہ داری ہے،علماء اور طلباء اپنے اپنے علاقوں میں جا کرعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں،اور قادیانیوں کے دجل اور فریب سے مسلمانوں کو بچائیں وہ دارالافتاء مسلم ٹاؤن الاہور میں خطاب کر رہے تھے۔

متخصصین ،علماء اور اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مولانا مفتی محمدابوبکرعلوی،مولانا محمدشریف سمیت کئی علماء کرام موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1