حکومت مچھلیوں کو چیک کرنے کیلئے بڑی لیبارٹری قائم کرے،رانا عبدالسمیع

حکومت مچھلیوں کو چیک کرنے کیلئے بڑی لیبارٹری قائم کرے،رانا عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہاہے کہ پاکستان میں کھائی جانے والی مچھلی آلودگی والے پانی سے پکڑی جاتی ہے،کوئی نہیں جانتا کہ یہ مچھلی مضرصحت ہے یا تندرست ہوتی ہے،حکومت ایک بڑی لیبارٹری قائم کرے جس میں مچھلیوں کو چیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے، پی اے سی کے اجلاس میں فشریز حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کھائی جانے والی مچھلی جن دریاؤں اور سمندر سے پکڑی جاتی ہے،وہاں آبی آلودگی کی بہتات ہے،آج تک کبھی بھی مچھلیوں میں مرکری کا لیول چیک نہیں کیا گیا۔