نادہندہ نو کمپنیوں اور شہریوں سے قرض کی ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت سے رجوع

نادہندہ نو کمپنیوں اور شہریوں سے قرض کی ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )مالیاتی اداروں نے نادہندہ نو کمپنیوں اور شہریوں سے قرض کی ریکوری کے لئے بینکنگ عدالت سے رجوع کرلیا ۔بینکنگ عدالت میں دائر کئے گئے ریکوری کے دعوؤں میں بینک نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، فرسٹ نیشنل بینک مضاربہ کی جانب سے بینک ڈیفالٹر ایم ٹیکس لمیٹڈ کے خلاف 3کروڑ 60لاکھ روپے ، بینک آف خیبر کی جانب سے مدنی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک کروڑ 64لاکھ روپے کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

، حبیب بینک اور الائیڈ بینک کے ریکوری کے دعوے پر شہریوں محمد اکبر مانیکا اور محمد ایوب کے خلاف 3لاکھ 19ہزار اور 6 لاکھ 21ہزار روپے کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، میسرز چناب لمیٹڈ کے خلاف فرسٹ نیشنل بینک مضاربہ نے 4کروڑ 64لاکھ روپے کی ریکوری کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ سلک بینک نے علی پیٹرولیم سی این جی سٹیشن کے خلاف 4 کروڑ28لاکھ روپے کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے، نیشنل بینک نے 3نادہندگان مسز فرہند سعید، سرفراز اور عارف تسنیم کے خلاف 12اور 11لاکھ روپے کی ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Bac