لاشوں کی فروخت،توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاشوں کی فروخت،توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق میانی صاحب قبرستان انتظامیہ گورکنوں کی ملی بھگت سے جادو ٹونے کے لئے معصوم بچوں کی لاشیں لاکھوں روپے میں فروخت کی جاتی ہیں کالے علم کے ماہر بچوں کے دل سمیت مختلف اعضاء کو جادو ٹونے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

اور باقی جسم کو نالے میں پھینک دیا جاتا ہے یا گورکن کو واپس دے دیا جاتا ہے جو دوبارہ دفن کر دیتا ہے۔ حکومت اس سلسلے میں کیا اقدامات کر رہی ہے اور اب تک ذمہ داران کے خلاف کیا کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...