خراب گاڑی دینے پر ورکشاپ کے دو مالکوں کو15فروری کو طلبی کا نوٹس جاری

خراب گاڑی دینے پر ورکشاپ کے دو مالکوں کو15فروری کو طلبی کا نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت کے جج طاہرنواز نے خراب گاڑی کو ٹھیک ظاہر کرکے خراب گاڑی دینے پر ورکشاپ کے دو مالکوں کو15فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔صارف عدالت میں گلبرگ کے ابوبکرکریم نے فیصل ٹاون کے عرفان شاہ اور رائے ونڈ کے عثمان گیلانی کے خلاف غلط بیانی سے خراب گاڑی کوٹھیک ظاہر کرکے فروخت کرنے پر 43ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو ایک گاڑی چاہیے تھی اس نے عثمان گیلانی اور عرفان شاہ سے رابطہ کیا جنہوں نے اس کو گاڑی ٹھیک ظاہر کر کے فروخت کردی۔

اس نے گاڑی چلائی تو معلوم ہوا کہ گاڑی خراب تھی ،جب سے گاڑی لی اس کو ورکشاپ میں ہی لے کر پھر رہا ہوں ،خراب گاڑی لینے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہوں ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4