تحریک انصافاقتدار میں چوروں سے حساب لے گی،علی رشید

تحریک انصافاقتدار میں چوروں سے حساب لے گی،علی رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنمامیاں علی ر شید نے کہاہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو تمام چوروں اور لٹیروں سے چن چن کر حساب لیں گے اس بار میاں صاحب کو ان کے درباری بھی نہیں بچا سکتے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ یہ وہی درباری ہیں جو برے وقت میں مشرف کی گود میں جا کر بیٹھ گئے تھے۔پاکستانی قوم کو عمران خان کے علاوہ کوئی امید کی کرن نظر نہیں آرہی۔ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم اس ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو جیلوں تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ملکی تقد یر بد لنے کیلئے عوام تحریک انصا ف کا سا تھ دے