تحریک انصافشفافاحتساب کیلئے جنگ لڑ رہی ہے،فیاض بھٹی

تحریک انصافشفافاحتساب کیلئے جنگ لڑ رہی ہے،فیاض بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب کیلئے جنگ لڑ رہی ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے قوم بدترین مایوسی اور بحران کا شکار ہو چکی ہے اور عوام اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی پر یشان ہے اور اگر اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہو جائے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں تمام مسائل کو بھی حل کر نا ممکن ہو سکے گا اور کر پشن کاخاتمہ صرف شفاف احتساب آئین وقانون کی حکمرانی سے ممکن ہو سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1