سوئی گیس کمپنی نے 30 جون تک 124 ملین روپے کا خالص منافع کمایا

سوئی گیس کمپنی نے 30 جون تک 124 ملین روپے کا خالص منافع کمایا

لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 30 جون 2016ء تک 124 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جس کا گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا بانواں (52) سالانہ اجلاس عام، گذشتہ روز لاہور میں مقامی ہوٹل میں چئیرمین بورڈ محمد سعید مہدی اور ایم ڈی امجد لطیف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھاتہ داروں کے سامنے کمپنی کے سالانہ حسابات اکاونٹس برائے سال مختمنہ 30جون 2016ء پیش کئے گئے۔ بیان کردہ حسابات کے مطابق کمپنی نے بیان کردہ مالی سال میں 124ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا۔ کمپنی انتظامیہ اپنی ان تھک اور دن رات کاوشوں کے باعث کمپنی یو۔ایف۔جی (ان اکاونٹڈ فار گیس ) کی سطح کم کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں کھاتے داران نے اے۔ایف۔فرفوسن اینڈ کمپنی کے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کو سال 2016-17ء کے لئے بطور آڈیٹر بھی منظور کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...