سامراجی طبقوں نے اسلامی ریاست کامذاق بنایا ہے،ضیاء الدین انصاری

سامراجی طبقوں نے اسلامی ریاست کامذاق بنایا ہے،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ سامراجی طبقوں نے ملک میں اسلامی ریاست کا مذاق بنا یا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کے لیے یکساں وسائل پیدا کیے ہیں کسی پر اجارہ داری نہیں ہے لیکن ہمارے ہاں اسلامی ریاست پاکستان میں المیہ یہ ہے کہ لالچ و حرص اور سب کچھ اپنے نیچے دباکر رکھنے کی خواہش نے ظالموں کے ایسے طبقے کو جنم دیا ہے کہ جس نے عوام الناس کی حالت جانوروں سے بدتر کر دی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے علماء اکرام اور معز زین علاقہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتو کوئی بھی شخص بھوک و افلاس کی وجہ سے اجل کا شکار نہیں ہو سکتا کیونکہ وہاں کی حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم کر کے لوگوں کو بدحالی سے بچا سکتی ہے لیکن کیا کیا جائے ہمارے یہاں برسوں سے ایسانظام چلتا آرہا ہے جس میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا تو درکنار ان کی بنیادی ضرورتیں تعلیم ، صحت ، پینے کا صاف پانی ،روزگار کی فراہمی ، بجلی ، گیس بھی پوری نہیں ہو سکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج پورے ملک میں جو صورتحال ہے اس سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ان سامراجی طبقوں کے ہاتھوں میں دی گئی قو ت عوام کو واپس لینی پڑے گی جو آج بھی غریبوں کو اپنے مفادات کے لیے جس طرح استعمال کرتے ہیں ۔