سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کر رہے ہیں،آزاد علی تبسم

سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کر رہے ہیں،آزاد علی تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہاں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار ہمارے ماسٹرز ہیں اور انہیں ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیرونی سرمایہ کار یہاں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔ مناسب منافع کمانا ان کا حق ہے اور وہ یہ منافع اپنے ممالک میں بھجوا سکتے ہیں۔ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفاف پالیسیوں پر جس بھرپو راعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ان کے اعتماد کی لاج رکھیں گے۔

سرمایہ کاروں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔پنجاب میں زراعت ، ٹرانسپورٹ ،انفراسٹرکچر ،ہاؤسنگ ،توانائی اورکان کنی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔’’میں اورتم ‘‘کی روش ترک کے اجتماعی سوچ اپنا کرہی تاریخ کا دھارا بدلہ جاسکتا ہے اوراسی مقصد کے پیش نظرسسرماریہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس پالیسیاں اپنائی گئی ہیں ۔