کھیت میں کام کرنے والوں کو صنعتی مزدور کا درجہ دلانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

کھیت میں کام کرنے والوں کو صنعتی مزدور کا درجہ دلانے کی قرارداد اسمبلی میں ...

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کھیت مزدوروں کو صنعتی مزدور کادرجہ دینے کے لئے ایک قراردار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں صنعتی مزدورں کا باقاعدہ اندراج ہوتا ہے انہیں سوشل سیکورٹی کے تمام فوائد دیے جاتے ہیں جن میں ان کاور ان کی فیملی کا مفت علاج معالجہ ہوتاہے ،ان کے بچوں کو مفت تعلیم بھی دی جاتی ہے لیکن کھیت مزدور جن کی تعداد سب سے زیادہ ہے ا ن کاکوئی پرسان حال نہیں نہ ان کی کوئی رجسٹریشن ہے نہ سوشل سیکورٹی سے مستفید ہوتے ہیں اور ن ہی ان کے بچوں کومفت تعلیم دی جاتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1