پاکستانی خاتون نے اپنے سر کے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر دئیے

پاکستانی خاتون نے اپنے سر کے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر دئیے
پاکستانی خاتون نے اپنے سر کے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو اپنے لمبے گھنے بال کتنے عزیز ہوتے ہیں، یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ندا حسن نے بغیر کسی بیماری اور مجبوری کے اپنے خوبصورت بال منڈوا ڈالے، بھلا کیوں؟ یہ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ویب سائٹ مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق صحافی، آرٹ ڈائریکٹر اور ایک کامیاب خاتون کے طور پر پہچانی جانے والی ندا حسن کا کہنا ہے کہ جب حال ہی میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تو اس سانحے نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے وہ اپنا حصہ کیسے ڈال سکتی ہیں۔ انہیں کینسر کے مریضوں کے لئے وگ تیار کرنے والے ادارے ’’ہیئر ٹو ہیلپ‘‘ کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے بھی اپنے بال عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ندا کا کہنا ہے کہ کینسر کے اکثر مریضوں کو دوران علاج بالوں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ادارہ ہیئر ٹو ہیلپ ایسے مریضوں کے لئے وگ تیار کرتا ہے۔ ان کے بال بہت لمبے اور خوبصورت تھے لیکن کینسر کے مریضوں کی مدد کے جذبے نے انہیں اپنے بال عطیہ کرنے کا حوصلہ دیا۔وہ کہتی ہیں کہ ان کے دو ننھے بچے بھی ہیں، جو ان کے گنجے سر کو دیکھ کر بہت محظوظ ہوتے ہیں۔