آواز کے ذریعے 10 فٹ دور سے ہی آپ کا موبائل فون ہیک کیا جاسکتا ہے

آواز کے ذریعے 10 فٹ دور سے ہی آپ کا موبائل فون ہیک کیا جاسکتا ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے لوگوں کے موبائل فون اور کمپیوٹرز ہیک کرنے کے سینکڑوں طریقے ایجاد کر رکھے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ صرف یوٹیوب کی ویڈیو کے ذریعے بھی موبائل فون ہیک کیا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن رپورٹ کے مطابق جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر میکاہ شیر کا کہنا ہے کہ ’’ہیکرز کسی بھی یوٹیوب ویڈیو میں خفیہ آواز کے ذریعے کمانڈز (Commands)شامل کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے موبائل فون کو ہیک کر سکتے ہیں۔ یہ آواز انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔ ہیکرز کا یہ حربہ اگرچہ ہر بار کارگر ثابت نہیں ہوتا مگر یہ نمبروں کا کھیل ہے۔ اگر 10لاکھ لوگ ہیکرز کی بنائی گئی ویڈیو دیکھتے ہیں جس میں کسی کمانڈکی حامل خفیہ آواز شامل کی گئی ہوتو ان میں سے کم از کم 10ہزار لوگوں کا فون ان کے قریب ہی پڑا ہو گا اور ویڈیو میں شامل خفیہ پیغام ان موبائل فونزکے سمارٹ اسٹنٹ کو ایسی ہدایات دے گا جس سے سمارٹ اسٹنٹ فون میں ایسی چیزیں کر دے گا کہ وہ فون ہیکر کے کنٹرول میں چلے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...