کیلیفورنیا ، خاتون مسجد کے دروازوں کے ہینڈلوں کیساتھ سور کا گوشت لٹکا گئی

کیلیفورنیا ، خاتون مسجد کے دروازوں کے ہینڈلوں کیساتھ سور کا گوشت لٹکا گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایسی ہی ایک شرپسند عورت نے میں ایسی حرکت کر دی کہ ہر مسلمان سیخ پا ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے شہر ڈیوس میں واقع ’اسلامک سنٹر‘ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسجد کے باہر آتی ہے اور دروازوں کے ساتھ سور کے گوشت کے ٹکڑے لٹکانے شروع کر دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ کئی کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالتی ہے۔ پھر جیب سے چاقو نما کوئی اوزار نکال کر باہر کھڑی تین سائیکلوں کے ٹائر پنکچر کرتی ہے اور ان کی گدیاں پھاڑ ڈالتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عورت نے مسجد کی 6کھڑکیوں کے شیشے توڑے اس کے علاوہ اس نے سور کا کچا گوشت کئی کمروں کے دروازوں کے ہینڈلز کے ساتھ لٹکایا۔ رپورٹ کروائے جانے پر پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...