بیک وقت ایک سے زائد کام کرنے میں خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر

بیک وقت ایک سے زائد کام کرنے میں خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر
 بیک وقت ایک سے زائد کام کرنے میں خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برن(مانیٹرنگ ڈیسک)عام تاثر ہے کہ بیک وقت ایک سے زائد کام کرنے میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں اس پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 60سال تک کی عمر کی خواتین بیک وقت دو کام کرنے میں مردوں کی نسبت کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔زیورخ کے یونیورسٹی ہسپتال بیلگرسٹ کے سائنسدانوں نے اپنے تجربات میں مردوخواتین کے دو گروپوں کو گہری سوچ کے ساتھ ٹریڈ مل پر دوڑنے کو کہا۔ ایسے میں مردوں کو اپنا دایاں بازومتوازن طریقے سے ہلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے برعکس خواتین گہری سوچ کے ساتھ ٹریڈ مل پر چلتی بھی رہیں اور ان کے دونوں ہاتھ میں بالکل معمول کے مطابق ہلتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4