ملین ڈالر کا خرچ اورجیٹ طیارے میں 20 ممالک کا سفر

ملین ڈالر کا خرچ اورجیٹ طیارے میں 20 ممالک کا سفر

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے انتہائی امیر افراد کے لیے ایک شاہی انداز کے نجی جیٹ طیارے میں 20 روز میں 20 ممالک کی سیر کا پیکیج پیش کیا گیا ہے لیکن اس کی قیمت ایک ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد یعنی 14 ملین ڈالر کے برابر ہے۔’’پاسپورٹ ٹو 50‘‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس صرف امیر کبیر افراد کے لیے ہے جسے ’’ڈریم میکر‘‘ کمپنی نے پیش کیا ہے۔ اس نجی جیٹ طیارے میں ایک وقت میں آپ 50 دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں ہوائی جہاز سے لے کر سیروتفریح کا ہر پروگرام انتہائی شاہانہ اور پْرتعیش ہے۔کمپنی کے مطابق 20 روز کے اس دورے میں صارفین اپنا 12 فیصد وقت طیارے میں اور 88 فیصد مختلف مقامات پر گزارتے ہیں۔ صارفین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے کئی سرپرائز رکھے گئے ہیں جن میں یوگا انسٹرکٹر، نیند لانے والے ہپناٹزم کے ماہر، روایتی طبیب اور مساج کے ماہرین اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔طیارے میں 5 لاکھ ڈالر کا جوا کھیلا جاسکتا ہے جس کی رقم فلاحی تنظیموں کو دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جہاز میں ایک فیشن شو کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس سفر کی اہم بات یہ بھی ہے کہ ہرمسافر کو تحفے کے طور پر لاکھوں ڈالر مالیت کی ایک چھڑی دی جاتی ہے جس پرسفید اور نیلی رنگت کے 20 ہیرے جڑے ہوتے ہیں جب کہ ایسی ہر چھڑی 18 قیراط سونے سے بنی ہوتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4