روسی صدر نے شام مذاکرات پر حمایت کے لئے اردن کا شکریہ ادا کیا

روسی صدر نے شام مذاکرات پر حمایت کے لئے اردن کا شکریہ ادا کیا

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شام امن مذاکرات میں اردن سے حمایت ملنے کے بعد شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام معاملے پر ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر شاہ عبداللہ نے کہا تھا کہ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں روس اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پیوٹن نے کہا آستانہ مذاکرات شام کے معاملے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے قیادت والے مذاکرات کے لئے بنیاد بن جائے گا۔

 

مزید : عالمی منظر