ایران میں افغان طلبا کے لئے سکالرشپ میں دو گنا اضافہ

ایران میں افغان طلبا کے لئے سکالرشپ میں دو گنا اضافہ

تہران (اے پی پی) ایران میں یونیورسٹی طلبا کے امور سے متعلق ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ افغان طلبا کی سکالرشپ دوگنا کردی گئی ہے۔یونیورسٹی طلبا کے ادارے کے نائب سربراہ ابوالحسن ریاضی نے ایران ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اعلی تعلیم کی وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں کی مراسلت کے بعد طے پایا ہے کہ مذکورہ افغان وزارت ، ایران میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں افغان طلبا کی فہرست ایران کی وزارت اعلی تعلیم کو ارسال کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے لسٹ موصول ہونے کے بعد ان طلبا کے ناموں کی لیسٹ جاری کردی جائے گی جنھیں ایران کی یونیورسٹیوں میں داخلہ ملے گا ۔

ایران کی اعلی تعلیم کی وزارت کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم افغان طلبا کو بھی ایرانی طلبا کی ہی طرح داخلہ امتحان پاس کرنے کی صورت میں ہی یونیورسٹیوں میں داخلہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے 60ملکوں کے طلبا ایران کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں افغان طلبا کی تعداد 15 ہزار ہے ۔

مزید : عالمی منظر