شریف خاندان پانا مہ کیس میں بڑی طر ح پھنس چکا ہے، عثمان گھمن
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف روڈی پورٹ کے رہنماعثمان گھمن کہا ہے کہ شریف خاندان پانا مہ کیس میں بڑی طر ح پھنس چکا ہے عمران خان نے نواز شریف کوپوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور ان کے منہ سے شرافت کا پردہ اْٹھ چکا ہے۔عثمان گھمن نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق تمام دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ ،شریف برادران پر 20سال سے لندن فلیٹس سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ملکیت کوتسلیم نہیں کیا ،پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹ آتے ہی انہوں نے فلیٹس کی ملکیت کا اقرار کرلیا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان گھمن نے مزید کہابی بی سی کی رپورٹ کے بعد جرمن اخبار نے بھی وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن کے پول کھو ل دیئے ہیں، شریف برادران اور ن لیگ کی کرپشن سے عوام تنگ آچکے ہیں ،شریف برادران کا ٹولہ ملکی و صوبائی وسائل پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کرپشن چھپانے کے لیے ہر روز نیا جھوٹ بولتے ہیں۔