پانامہ کیس کا فیصلہ جلدقوم کے سامنے آنے والا ہے ، عطاء گوندل

پانامہ کیس کا فیصلہ جلدقوم کے سامنے آنے والا ہے ، عطاء گوندل

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما عطاء گوندل نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلدقوم کے سامنے آنے والا ہے ، جس کے بعد شریف برداران کے درباری کسی کو منہ دکھا نے کے قابل نہیں رہیں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء گوندل نے کہا کہ پانا مہ کیس کی وجہ سے شریف فیملی اوران کے درباریوں کے اوسان خطاہو چکے ہیں ،عدالت ثبوت مانگ رہی ہے اور یہ کہانیاں سنا رہے ہیں۔ احتساب کے خوف سے شریف برادارن کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، شریف فیملی نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اگر ان کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں۔عطا گوندل نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے ، کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، حکمرانوں کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور ان کااقتدار ختم ہونے کے قریب ہے۔عطا گوندل نے کہاکہ پی ٹی آئی کرپشن کرنے والوں کو گرفت میں لا ئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی اورپانامہ کیس کے مسئلے پر پی ٹی آئی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان نہ کبھی حکومت میں رہے ہیں اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھایا ہے ، چالیس سالوں سے شریف خاندان ملک اور قوم کا خون چوس رہا ہے ، پی ٹی آئی پاکستانی قوم کے ساتھ ملکر شریف خاندان اور ان کے درباریوں کامحاسبہ کرتی رہے گی۔

مزید : عالمی منظر