یمن ، نائب صدر کی صعدہ میں فوجی یونٹوں سے ملاقات

یمن ، نائب صدر کی صعدہ میں فوجی یونٹوں سے ملاقات

عدن(اے پی پی) یمن کے نائب صدر لیفٹننٹ جنرل علی محسن الاحمر نے صعدہ صوبے میں دو محاذوں البقع اور باقم پر سرکاری فوج سے ملاقات کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر الاحمر نے کہا کہ سرکاری فوج نے اتحادی ممالک کی مددکے ساتھ مختلف محاذوں پر مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں المخا شہر اور اس کی بندرگاہ کو آزاد کرانا شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کو باور کرایا کہ عنقریب پورے یمن میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر