امریکی رکن پارلیمان کی بشارالاسد سے ملاقات

امریکی رکن پارلیمان کی بشارالاسد سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون رہنما تلسی گببارڈ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور ان سے امن قائم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ہوائی صوبے کی رہنما نے سی این این ٹی وی چینل کو بتایا کہ بشارالاسد سے ان کی ملاقات شام میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے چار دنوں کے شام دورے پر میں شام کے لوگوں کے مصائب سے براہ راست آگاہی کی خواہاں تھی اور انہیں اس مقصد میں کامیابی ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -