ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی کردار کم کرنے کی تیاری میں
واشنگٹن(اے پی پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک ایسا ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں امریکا کا کردار کافی کم ہو جائے گا۔دی نیو یارک ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس اقدام سے بین الاقوامی تنظیموں میں امریکا کا کردار کافی کم ہو جائے گا۔اخبار نے گمنام حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا اپنے کثیر جہتی معاہدوں کا جائزہ لے گا اور ضروری ہوا تو اسے منسوخ کرنے کے عمل کو شروع کرے گا۔