ترکی ، صدارتی اختیارات کا بل منظوری کے لیے صدر اردوان کو پیش

ترکی ، صدارتی اختیارات کا بل منظوری کے لیے صدر اردوان کو پیش

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ صدر کو زیادہ با اختیار بنانے سے متعلق گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ترمیمی بل کو ریفرنڈم کے لیے پیش کرنے سے قبل منظوری کے لیے صدر طیب اردوان کو بھیج دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر کی جانب سے منظوری کے بعد اس بل پر آئندہ موسم بہار میں ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ صدر کو با اختیار بنانے سے متعلق بل پر دستخط کے لیے ان کے پاس ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد اس پر ریفرنڈم کرایا جائے گا اور اس کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔گذشتہ ہفتے ترک پارلیمنٹ نے دوسری رائے شماری کے دوران 18 نکاتی ترمیمی بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت ترکی میں مروجہ پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں تبدیل کرنا ہے۔نئے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد صدر کو وزراء کو برطرف کرنے، صدارتی فرامین جاری کرنے اور ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرنے کے غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔

 

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...