روسی وزیرخارجہ (آج)شامی اپوزیشن کے 25 ارکان سے ملاقات کریں گے

روسی وزیرخارجہ (آج)شامی اپوزیشن کے 25 ارکان سے ملاقات کریں گے

ماسکو (اے پی پی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف (آج) جمعہ کو دارالحکومت ماسکو میں شام کی سیاسی حزب اختلاف کے عہدہ داروں سے ملاقات کریں گے، کریملن کا کہنا ہے کہ شام کے مسلح دھڑوں کے نمائندوں کو اس ملاقات میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد یہ اجلاس طلب کیا ہے۔آستانہ مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔لاروف نے روسی پارلیمان کے اجلاس میں بتایا ہے کہ ہم نے سیاسی حزب اختلاف کے تمام نمائندوں کو جمعہ کو ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔ ہم انھیں آستانہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...