بیلجیئم میں انسدادِ دہشت گردی کے چھاپے میں7 افراد گرفتار

بیلجیئم میں انسدادِ دہشت گردی کے چھاپے میں7 افراد گرفتار

برسلز (اے پی پی) بیلجیئم میں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز میں دفتر استغاثہ نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کی جاری مہم کے دوران ان مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے کل آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ بیلجیم کی پولیس اْن افراد کو تلاش کر رہی ہے جو شام اور عراق میں داعش کے ساتھ جنگی کارروائیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس فرانس میں نومبر 2015 اور گزشتہ برس برسلز میں کیے گئے دہشت گردی حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بھی ڈھونڈ رہی ہے۔

 

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...